ہپناٹزم اور ہپنو تھراپی کا تعارف
انسانی ذہن اپنی زندگی کے ہر لمحے سے کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے۔ جو جو ہم دیکھتے سیکھتے اور سہتے ہیں وہ ایک طرح سے اصول بن کر ہمارے لا شعور میں راسخ ہو جاتے ہیں۔ آج ہر انسان پریشان، مایوس، نا خوش، ڈپریسڈ ہے یا پھر مختلف نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ جیسے نیند نا آنا، ڈر لگنا، دوسروں پر ہر وقت شک کرنا، وہم کی بیماری، انزائٹی, کارکردگی متاثر ہونا، یاداشت کمزور ہونا، پڑھای یا کام میں توجہ متاثر ہونا، معمولی باتوں پر غصہ آنا، صحیح فیصلہ نہ کر پانا، رشتوں میں دوری آنا، زندگی کی خوشیوں سے بھی خوش نہ ہو پانا، اندرونی سکون نہ ملنا وغیرہ۔ اور مسلسل پریشان رہنے یا نیند کی کمی وغیرہ سے بہت سی جسمانی بیماریاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔ان سب مسائل کے حل کرنے اور ان کی وجوہات کے خاتمے کے سپیشلسٹ افراد کو ماہرین نفسیات یعنی سائکالوجسٹ کہتے ہیں۔ سائکالوجسٹس اپنے علم کی مہارت سے client کے ساتھ گفتگو اور تھراپی کے زریعے اس کا علاج کر دیتے ہیں جو کہ کچھ مخصوص سیشن پر مشتمل ہوتا ہے۔
ان سب مسائل کے حل کے لیے ایک بہت تیز، کارآمد اور کامیاب طریقہ hypnotism یا hypno-therapy ہے۔ قابل ماہرین نفسیات hypno-therapy کے عمل سے مریض کے لا شعور سے وہ تمام اسباب اور مسائل کے موجب کو نکال پھینکتے ہیں جو انسان کی پریشانی اور دیگر مسائل کی وجہ ہوں۔ hypno-therapy ایک ایسا عمل ہے جس میں client کے شعور کی حرکات یعنی ایکٹیویٹیز کو کم سے کم سطح پر لا کر client کے لا شعور سے رابطہ قائم کیا جاتا ہے اور مخصوص تکنیک کے استعمال سے وہ تمام تکلیف دہ باتیں، یادیں یا سیکھے گئے غلط اصول نکال دیتے ہیں یعنی delete کر دیتے ہیں۔ جس سے client کی خوشی، سکون نیند اور صلاحیتیں پھر سے نکھر کر سامنے آ جاتی ہیں۔ ذہن سے ایک انجانا بوجھ اتر جاتا ہے، انسان توانا اور فریش محسوس کرنے لگتا ہے، لوگوں کی باتوں کی غیر ضروری پرواہ کرنا چھوڑ دیتا ہے، مزاج میں تحمل چاشنی اور لگن پیدا ہوتی ہے۔ غلط عادات چھوٹ جاتی ہیں، غیر مناسب روئیے تبدیل ہو جاتے ہیں، رشتوں میں پھر سے محبت جاگنے لگتی ہے، نیند، پڑھای اور نوکری میں performance بہتر ہو جاتی ہے۔ اپنا آپ اچھا لگنے لگتا ہے غرض ایک نئی زندگی ملتی ہے۔
ہپنوتھراپی کے زریعے مندرجہ زیل مقاصد حاصل کئیے جا سکتے ہیں۔
1۔ ڈپریشن اور انزائٹی سے نجات
2۔ بھرپور اور صحت افزا نیند
3۔ ذہنی سکون اور دلی خوشی
4۔ منفی خیالات اور مایوسی سے نجات حاصل کرنا
5۔ جسمانی اور ذہنی قوت
6۔ رشتوں میں محبت
7۔ پڑھای اور کام میں یکسوئ
8۔ تلخ واقعات، نا پسند انسان یا یادوں کو بھلانا
9۔ نا پسند حالات میں کامیابی سے جینا
10۔ غصے پر مکمل قابو
11۔ ذہن کی خفیہ صلاحیتوں کو جگانا
12۔ جسم کے خودکار نظام جیسے بلڈ پریشر, دل کی دھڑکن وغیرہ کو کنٹرول کرنا۔ یہاں تک کہ نظام ہظم کو بہتر بنانا اور weight loss بھی اس عمل کے زریعے حاصل کیا جا سکتا ہے
13۔ اور ایسی دیگر ضروریات