Our Projects

Project "Serve The Nation"

اس پراجکٹ میں 100 سے زائد میل اور اسی قدر فیمیل محب و طن رضاکار (volunteers) شامل ہیں جو اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں اور اپنے وطن کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ جو روزانہ اپنا کچھ وقت اور صلاحیت اپنے وطن کو دے سکتے ہوں۔

رضاکار دوستوں کو تین ماہ کی مخصوص تربیت سے خاص روحانی علوم سکھاے گئے ہیں جن سے یہ لوگ روحانی نظر اور روحانی تصرف کے اہل بن گئے ہیں۔ یہ لوگ مراقبہ کے زریعے وطن کی خدمت کے کچھ ٹاسک انجام دے رہے ہیں جو سب اپنے گھر میں رہ کر اپنے وقت میں مراقبہ کے زریعے کرتے ہیں۔

ہم وطن پاکستان سے ہر قسم کی برائ ختم کرنے، نظام کو ٹھیک کرنے، لوگوں کو ٹھیک کرنے اور وطن کا تشخص بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اللہ ہمارے کام میں برکت ڈالے۔

یہ کام کیسے ہوتا ہے؟

جس طرح اس دنیا کا ظاہری نظام چل رہا ہے، اسی طرح پس پردہ بھی ایک روحانی نظام چل رہا ہے۔ یا یوں کہیں کہ ظاہری نظام کے پیچھے روحانی نظام کا سافٹوئیر چل رہا ہے۔ سافٹوئیر میں جو تبدیلی ہو وہ ظاہری نظام میں آنا شروع ہو جاتی ہے۔ روحانی طاقتیں اور شیطانی طاقتیں اسی سافٹوئیر کے اندر اپنی طاقت کا استعمال کرتی ہیں جس کا نتیجہ ظاہری دنیا میں ظاہر ہو جاتا ہے۔

یہ خیر اور شر کی طاقتیں قیامت تک جاری رہیں گی۔ ہم شر کی طاقتوں کو مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتے۔ لیکن ہم اپنا کردار بطور مثبت کوشش ادا کر سکتے ہیں۔ یہی ہم کر رہے ہیں، ہماری محنت اور خلوص سے وطن عزیز کو واضح مثبت فرق پڑے گا ان شاء اللہ۔

Project "Power of Intention Club"

اس پراجکٹ میں رضاکار یعنی volunteers ہیں۔ سب رضاکار ممبرز مل کر کسی ایک بات پر اپنی ارادے کی طاقت کو فوکس کرتے ہیں جس کے زبردست نتائج حاصل ہوں رہے ہیں۔ ہم نے سب سے پہلے کرونا وائرس کے مریضوں کی بیماری پر مجموعی ارادے کی طاقت صرف کرنا شروع کی ہے کیونکہ اس وقت یہ ایک نیشنل ایمرجینسی ہے۔ اس مجموعی ارادے کی طاقت سے سیریس مریض بہت تیزی سے کرونا وائرس سے شدید اثرات اورعلامات سے نجات پا رہے ہیں۔ ہماری اس کوشش سے کچھ coma والے اور unconscious مریض بھی ٹھیک ہوے ہیں اللہ کے فضل سے۔

یہ کام کیسے پوتا ہے؟

کہتے ہیں کہ ایک علاقے میں ایک شعبدہ باز رہتا تھا جو اپنے ذہن کی طاقت سے مادی چیزوں کو حرکت دینے میں ماہر تھا۔ ایک دن ایک پروفیسر نے اس سے کہا کہ میرے شاگرد آپ کے بہت دلدادہ ہیں۔ کسی دن ہمارے کالج تشریف لائیے اور اپنی کرامات دکھائیے۔ شعبدہ باز اپنی تعریف سن کر تیار ہو گیا۔

طے یہ پایا کہ ٹیبل پر ایک گلاس رکھا جاے گا جسے وہ اپنے ذہن کی طاقت سے ہوا میں بلند کرے گا۔ ادھر پروفیسر نے اپنے شاگردوں کو جمع کیا اور کہا کہ جب وہ شعبدہ باز اپنے ذہن کی طاقت کو گلاس پر اسے حرکت دینے کے لیے صرف کرے، ٹھیک اس وقت آپ سب نے اسی گلاس پر اپنی سوچ اور ارادے کی طاقت اس نیت سے رکھنی ہے کہ گلاس حرکت نہ کر سکے۔

اسی طرح کیا گیا اور شعبدہ باز ہرقسم کے حربے لگانے کے بعد بھی ناکام رہا۔ یہ تھی ارادے کی طاقت کا کمال۔ جو طاقت شگردوں نے استعمال کر کے شعبدے کو ناکام بنایا وہ ہے

Power of Intention

یعنی ارادے کی طاقت یا یقین کے ساتھ کچھ کر گزرنے کی طاقت۔ اس موضوع پر Dr Wayne کی بہت مشہور کتاب ہے جس کا نام ہے

“The Power of Intention”

اس پاور پر اگر مہارت حاصل کر لی جاے تواس سے علم کی ایک اور شاخ نکلتی ہے جسے سائنس کی زبان میں کہتے ہیں

Mind Over Matter

یعنی ذہن کی طاقت سے مادی چیزوں پر اثر انداز ہونا۔ اسرائیل کا ایک منٹلسٹ یوری گیلر اس علم میں بہت مشہور رہا ہے۔ وہ ذہن کی طاقت سے دھات کے بنے چمچے موڑ دیا کرتا تھا۔ وہ شعبدہ باز بھی یہی تکنیک استعمال کرتا تھا لیکن شاگردوں کی مجموعی ارادے کی طاقت اس کے ذاتی ذہن کی طاقت پر ھاوی ہو گئی اس لیے وہ گلاس کو حرکت نہ دے سکا۔

ہرشخص کے ذہن میں اتنی طاقت قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے، صرف اسے جاننا اور استعمال میں لانے کا ہنر سیکھنا پڑتا ہے۔

Project "Drood Corner"

ہمارا درود پاک پڑھنے والوں کا ایک سلسلہ ہے۔ ہم درود پاک پڑھتے اور جمع کرتے ہیں۔ اور ہر ہفتے پڑھے گئے درود پاک میں سے دس کھرب سے زیادہ درود پاک حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں اور تمام درود پڑھنے والوں کو اور ان کے والدین کو بھی ایصال ثواب کرتے ہیں۔ میں نے سرکار دو عالم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درخواست عرض کی تھی کہ ہمارے درود ممبرز کو سرکار دو عالم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت عطا ہوا کرے۔ رحمت اللعالمین صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کمال مہربانی سے ہماری درخواست قبول فرما لی۔ ہمارے درود ممبرز کو زیارت رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی نصیب ہوتی رہتی ہے۔

درود جمع کرنے کے لیے ہم نے مرد و خواتین کے الگ الگ واٹس ایپ گروپ بناے ہیں۔ ہمارے درود پاک کے واٹس ایپ گروپ کی مندرجہ زیل خصوصیات ہیں:-

1۔ گروپ کے messages صرف اتوار کو کھولے جاتے ہیں اور سب ممبرز اپنا پورے ہفتے کا پڑھا ہوا درود بتاتے ہیں۔ اور پھر پیر کے دن مسیج پھر آف کر دئیے جاتے ہیں۔

2۔ تمام درود ممبرز کو، ان کے والدین آباو اجداد اور مرحومین کو بھی اجتماعی ایصال ثواب کے زریعے ہر ہفتے دس کھرب سے زیادہ درود پاک کا ثواب اور برکتیں حاصل ہوتی ہیں۔

3۔ پورے ہفتے میں پڑھے گئے درود پاک میں سے سب گروپ ممبرز کو الگ الگ پچاس پچاس لاکھ درود پاک دیا جاتا ہے کہ سب ممبرز اپنے اپنے گھر میں ایصال ثواب اور دعا کا اہتمام کریں۔ اپنے مریضوں کو ایصال کریں، مرحومین کو کریں، گھر میں برکت کے لیے دعا کریں یا مشکلات کی خلاصی کے لیے درود پاک ایصال کر کے دعا کریں۔

4۔ گروپ میں محفل کی طرح درود پاک شئر کرنے سے رغبت اور شوق میں اضافہ ہوتا ہے۔

5۔ ممبرد درود پاک جمع کرتے ہوے اپنی دعائیں بھی بتاتے ہیں، سب ممبرز سب کی مرادوں کے لیے دعا کرتے ہیں، جس سے قبولیت دعا اور رحمت کے امکانات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں۔

6۔ ممبرز کے مبارک اور زیارات والے خواب بھی نام لیے بغیر بیان کیے جاتے ہیں جن سے شوق محبت رسول اور لذت درود میں اضافہ ہوتا ہے۔

درود سلسلہ کا ممبر بننے کے لیے اپنا نام لکھ کر اس لنک پر رابطہ کریں۔

SP

about us

We provide useful information on Spirituality & Psychology alongside providing Consultation for Psychological Issues and Psychological Trainings.

Open chat